پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔

0

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں جبکہ نئے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے سفارشات قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے میرٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری احکامات کے مطابق متعدد ڈی پی اوز اور ایس ایس پیز کے تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ڈاکٹر اسعد اعجاز ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے، کپٹن (ر) دوست محمد کو ڈی پی او سیالکوٹ مقرر کیا گیا ہے، ساجد حسین کھوکھر کو ڈی پی او جھنگ جبکہ ارسلان زاہد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔

زکوۃ و عشر ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے منظور

اسی طرح محمد وقار عظیم کو ڈی پی او میانوالی، محمد عابد کو ڈی پی او خانیوال، اخلاق اللہ تارڑ کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شفیق احمد چوہدری کو ڈی پی او جہلم مقرر کیا گیا ہے۔

مزید احکامات کے تحت محمد طارق عزیز کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ لاہور ریجن، سید عمران کرامت بخاری کو ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ پنجاب، فاروق سلطان کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی سی پی او پنجاب اور اسماعیل الرحمٰن کو اے آئی جی کمپلینٹس تعینات کیا گیا ہے جبکہ احمد محی الدین کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محمد راشد کو ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب، کپٹن (ر) محمد اجمل کو اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب، فراز احمد کو اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سی پی او پنجاب اور فیصل شہزاد اور عبادت نثار کو بھی سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

مزید تقرریوں میں کپٹن (ر) بلال افتخار کو ایس ایس پی پی ایچ پی گوجرانوالہ، عبدالوھاب کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن اینڈ انسپکشن سی سی ڈی پنجاب، وسیم اختر کو چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ، عائشہ بٹ کو ایس پی ہیڈکوارٹرز ایلیٹ پولیس فورس پنجاب، فاروق احمد انور کو ایس پی آر آئی بی ساہیوال ریجن اور محمود ہارون کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ ساہیوال ریجن تعینات کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.