سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی کمپنیوں کے انخلا کی تردید کر دی

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی کمپنیوں کے انخلا کی تردید کر دی

0

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں 1157 غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں اور کمپنیوں کی بندش سے متعلق بعض اعدادوشمار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر اپنی سرگرمیاں بند کی ہیں۔

26 نومبر احتجاج کیس: عدم پیشی پر علیمہ خان اور دو ضامنوں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری

ایس ای سی پی کے مطابق بعض رپورٹس میں غیر ملکی کمپنیوں کی بندش کے حوالے سے جو اعداد و شمار پیش کیے جا رہے ہیں وہ درست نہیں ہیں۔ پاکستان میں رجسٹرڈ 1157 غیر ملکی کمپنیاں ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 82 مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ریکارڈ کی گئی ہے جس میں چین، امریکا، آسٹریلیا، ترکی، برطانیہ، جنوبی افریقہ، ڈنمارک، جرمنی، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور اسپین سمیت مختلف ممالک کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 2022 سے 2025 کے دوران 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ اسی عرصے میں صرف 19 کمپنیوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی سرگرمیاں بند کیں۔ ایس ای سی پی نے وضاحت کی کہ بعض میڈیا رپورٹس میں جن 155 غیر ملکی کمپنیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ دراصل 1977 سے اب تک بند ہونے والی کمپنیوں کی مجموعی تعداد ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.