26 نومبر احتجاج کیس: عدم پیشی پر علیمہ خان اور دو ضامنوں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس: عدم پیشی پر علیمہ خان اور دو ضامنوں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری

0

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں ایک بار پھر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران علیمہ خان اور ان کے وکیل کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور دوبارہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

ماہانہ 30 ہزار روپے کا وظیفہ ، فوراً حاصل کرنے کا طریقہ کیا ؟ جانئے تفصیلات

عدالت نے علیمہ خان کے دو ضامنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کی۔

سماعت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان جان بوجھ کر ٹرائل کے عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ملزمہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں اور بار بار التوا کی درخواستیں دے کر عدالتی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ کیس آخری مراحل میں ہے اور استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح ہونا باقی ہے، تاہم ملزمہ کی جانب سے عدالتی کارروائی میں تعاون نہیں کیا جا رہا۔

عدالت نے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.