کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر سےحملہ، 3اہلکار شہید

کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر سےحملہ، 3اہلکار شہید

0

کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر سے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حملے میں اہلکار زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پے در پے حادثوں کے بعد بھارتی فضائیہ نے تمام تیجس لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کردیا

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او کرک نے بتایا کہ درگہ شہیدان کے علاقے میں ایف سی کے قلعے کو نشانہ بنایا گیا اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں موجود 3 زخمی اہلکار شہید ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں درگہ شہیدان میں فائرنگ سے متاثرہ اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر رہی تھیں کہ اس دوران ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.