ماہانہ 30 ہزار روپے کا وظیفہ ، فوراً حاصل کرنے کا طریقہ کیا ؟ جانئے تفصیلات

ماہانہ 30 ہزار روپے کا وظیفہ ، فوراً حاصل کرنے کا طریقہ کیا ؟ جانئے تفصیلات

0

خواتین کے لیے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت منتخب امیدواروں کو چھ ماہ تک ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خواتین کے لیے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام 2025–26 شروع کر دیا ہے، جو چھ ماہ پر مشتمل بامعاوضہ انٹرن شپ فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبوں میں عملی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

انٹرنز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس، UI/UX، ویب ڈویلپمنٹ، ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے اہم شعبوں میں عملی تربیت دی جائے گی، جبکہ منتخب خواتین کو چھ ماہ کے دوران ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔

پروگرام کے تحت انٹرنز کو خیبر پختونخوا کے آئی ٹی پارک کی کمپنیوں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ اور کے پی آئی ٹی بی ہیڈکوارٹرز میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ صنعت سے متعلق عملی تجربہ حاصل کر سکیں۔

اس پروگرام کا مقصد خواتین کی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کو فروغ دینا، تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی شعبوں میں پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

دلچسپی رکھنے والی خواتین امیدوار اپنی درخواستیں سرکاری پورٹل [https://joinit.kp.gov.pk/list/jobs](https://joinit.kp.gov.pk/list/jobs) پر جمع کرا سکتی ہیں، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.