سوال: کیا مسافر سفر کی بناء پر روزہ چھوڑ سکتا ہے؟
جواب: اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک میں مسافر یا عارضی مریض کو عذر کی بناء پر روزہ چھوڑنے کی رخصت دی ہے، لیکن یہ بھی فرمایا: "اور اگر تم روزہ رکھ لو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے، اگر تم جانتے ہو” (سورۃ البقرہ: 184)۔
کاش مریم نواز کراچی میں بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: اداکارہ مومنہ اقبال
حدیث پاک میں ہے: حضرت حمزہ بن عمرو اسلمی نے بارگاہ رسالت ﷺ میں عرض کی: میں سفر میں روزہ رکھتا ہوں اور وہ کثرت سے روزہ رکھنے والے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: "تمہیں اختیار ہے چاہو تو روزہ رکھو اور چاہو تو چھوڑ دو” (بخاری: 1943)۔
مسافر یا عارضی مریض فدیہ دے کر روزے کی فرضیت سے عہدہ برآ نہیں ہوں گے، بلکہ انہیں سفر سے واپسی یا صحت یاب ہونے کے بعد عذر کی بناء پر چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرنی ہوگی۔