اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے حوالے سے افواہ پھیلائی جا رہی تھی، جب ڈاکٹر ہی نہیں کہہ رہا کہ بانی کو ہسپتال شفٹ کیا جائے تو کیسے شفٹ کر دیں؟ ڈاکٹر کہے گا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مہینے کے لیے ہسپتال شفٹ کر دیں گے۔
شرح سود میں کمی اور سیاسی صورتحال مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہی ہیں: سی ای او اسٹاک ایکسچینج
لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب محنت کر رہے ہیں، امریکا اور یورپ سمیت دنیا میں ہر جگہ لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، امریکا اور یورپ میں لوگ بھوکے سونے پر مجبور ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں مذہبی رجحان کے باعث اتنی زیادہ بھوک ننگ نہیں۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، عوام کی سہولت کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، پاکستان اب آہستہ آہستہ مشکلات سے نکل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، پاکستان سب سے امن، بھائی چارہ اور دوستی چاہتا ہے، جب جنگ مسلط کر دی جائے تو بھرپور جواب دیتے ہیں، پاکستان دنیا بھر میں آج سفارتی محاذ پر سرفہرست ہے، بے گناہ شہریوں اور بچوں پر حملہ کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔