امریکا سے بات چیت کے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، امریکی اقدامات پر نظر ہے، ایرانی صدر

امریکا سے بات چیت کے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، امریکی اقدامات پر نظر ہے، ایرانی صدر

0

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، امریکی اقدامات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ حالیہ مذاکرات میں عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا اور حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ہم امریکا کے اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ صورت حال کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سفر کیلئے اجازت نامہ لازمی،برطانیہ میں ای ٹی اے اسکیم نافذ، نئے قوانین کیا ہیں؟

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکی نمایندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے جنیوا میں جمعرات کو ملاقات ہو سکتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ہمیں اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ سفارتی حل کا اچھا امکان موجود ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.