برطانیہ نے جعلی ویزے پر کارکنان بھرتی کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بیرون ملک سے ملازمین بھرتی کرنے پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق جعلی ویزا اسپانسرشپ کے کیسز میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی، رمضان کا چاند دیکھنے پر کتنے لاکھ روپے کا خرچہ آیا؟
دوسری جانب برطانیہ میں 25 فروری بروز بدھ سے دوہری شہریت کے حامل افراد کے لیے نئے قواعد نافذ ہوں گے، دوہری شہریت کے باوجود برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر ملک میں داخلے سے روکا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوہری شہریت والوں کو برطانیہ داخلے کے لیے ویزا، برطانوی پاسپورٹ یا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا، برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر الیکٹرانک اتھارائزیشن (ETA) یا سرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ درکار ہوگا۔ ای ٹی اے کے ذریعے خاندان کے افراد سے ملنے یا سیاحت کے لیے 6 ماہ تک برطانیہ میں قیام ممکن ہے۔