پشاور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے 20 لاکھ روپے خرچ کر دیے جو خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کرے گی۔
’آپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں، قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیا، مبارک ہو‘
خیبرپختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کے 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کر لیا جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری بھی دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری لی جائے گی۔