واشنگٹن: ایران کے گرد بڑی فوجی اور بحری طاقت جمع کرنے کے باوجود ایران کی جانب سے ہتھیار نہ ڈالنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مایوس ہیں۔
حکومت سے کوتاہیاں ہوئی ہوں گی مگر نیت بالکل ٹھیک ہے: شرجیل میمن
امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ صدر ٹرمپ نے ان سے سوال کیا کہ اتنے دباؤ اور بحری طاقت کی موجودگی کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں کر رہا۔ اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ نے استفسار کیا کہ ایران یہ کیوں نہیں کہتا کہ اسے ہتھیار نہیں چاہئیں، حالانکہ امریکا خطے میں اپنی عسکری موجودگی بڑھا چکا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہو چکے ہیں تاہم اب تک کوئی مثبت پیشرفت سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی قوت مزید بڑھا رہا ہے اور مزید ایک امریکی طیارہ بردار جہاز (ایئر کرافٹ کیریئر) بھی ایران کی جانب بڑھ رہا ہے۔