پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے، علیمہ خان کے انٹرویو پر شاندانہ گلزار کا سخت ردعمل

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے، علیمہ خان کے انٹرویو پر شاندانہ گلزار کا سخت ردعمل

0

پشاور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے انٹرویو پر تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بغیر پیدائش سرٹیفکیٹ کے بھی اب قومی شناختی کارڈ بن سکے گا، نادرا نے سہولت متعارف کرا دی

تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات شدت پکڑتے جا رہے ہیں، حال ہی میں علیمہ خان نے ایک انٹرویو دیا جس پر ایم این اے شاندانہ گلزار نے پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں اپنا سخت ردعمل دیا۔ شاندانہ گلزار نے واٹس ایپ گروپ میں بغیر نام لیے کہا کہ ایسے بیانات دیکھ رہے ہیں جن کا سبب صدمہ، بڑھاپا اور شدید ذہنی دباؤ ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ان خواتین کو اس عمر میں گھر پر پوتے پوتیوں کے ساتھ ہونا چاہیے، پارٹی کو 8 فروری پر توجہ دینے کا کہا گیا اور اسی دن ان کی بسنت کی ویڈیو موجود ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے متعلق باتوں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے گزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی، علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.