پیٹرولیم مصنوعات میں سستا کیمیکل ملا کر مہنگے داموں بیچے جانے کا انکشاف

پیٹرولیم مصنوعات میں سستا کیمیکل ملا کر مہنگے داموں بیچے جانے کا انکشاف

0

پیٹرولیم مصنوعات میں سستا کیمیکل ملا کر مہنگے داموں بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھاتے ہوئے وزیر پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کو خط لکھ دیا۔

ہر اس میلی آنکھ کو مٹا دیا جائیگا جو پاکستان کی طرف اٹھے گی، طارق فضل چوہدری

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سالونٹ آئل مخصوص صنعتی کاموں کے لیے تیار اور فروخت کیا جاتا ہے، اسے پیٹرول اور ڈیزل میں ملا کر فروخت کر کے ناجائز منافع کمایا جا رہا ہے۔ یہ آئل گاڑیوں کے انجن کے لیے نقصان دہ ہے اور کیمیکل ملے پیٹرول کی فروخت سے قانونی پٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصان ہوتا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کو بھی ٹیکس کی مد میں بڑا نقصان ہوتا ہے۔ سالونٹ آئل مضر صحت ہے اور کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ سالونٹ آئل کے ذرائع کی تحقیقات، مقامی ریفائنریز کی پیداوار اور فروخت کے ڈیٹا کی نگرانی کی جائے۔

خط میں درآمد شدہ سالونٹ آئل کی کسٹمز کلیئرنس، خریداروں اور تقسیم کے ریکارڈ کی کڑی نگرانی اور پیداوار اور درآمد کا فوری آڈٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ترسیل اور ذخیرہ کی سخت نگرانی، انسپیکشن اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کو موثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.