فائر وال منصوبہ ناکام،حکومت نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے فائروال مستقل طور پر بند کردی
فائر وال منصوبہ ناکام،حکومت نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے فائروال مستقل طور پر بند کردی
سوشل میڈیا کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے نصب کیا گیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو گیا، جس کے بعد حکومت پاکستان نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے قبل فائر وال کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکا: 28 گھنٹوں تک سنگلز پکل بال کھیلنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
سرکاری ذرائع کے مطابق فائر وال منصوبہ ناکام ہونے کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ یہ فائر وال 2024 میں سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے مقصد سے نصب کی گئی تھی، تاہم مکمل تکنیکی تیاری کے بغیر نصب ہونے کے باعث یہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر سے ہم آہنگ نہ ہو سکی۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے اور انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے پر اسے مستقل طور پر بند کرنا پڑا۔ فائر وال کے باعث انٹرنیٹ سست روی کا شکار رہا، جس سے لاکھوں فری لانسرز اور ہزاروں کمپنیوں کی ڈیجیٹل سروسز متاثر ہوئیں، تاہم فائر وال کی بندش پر وزارت آئی ٹی نے موقف دینے سے گریز کیا۔