آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ہوگی۔ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی، قومی ٹیم 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 11، دوسرا 13 اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
یہ پچھلے برس جولائی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا بنگلادیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔ جولائی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بنگلادیش نے جیتی تھی۔ پچھلے سال جولائی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے مئی جون میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 0-3 سے جیتی تھی۔