اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس سے جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کر دی۔
نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اہم پیشرفت
عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کے دوران دونوں ملزمان کے 10،10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔ وکیل ریاست علی آزاد نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ بے بنیاد ہے اور اچانک درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس میں سزا کے خلاف ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اپیلوں پر نوٹس جاری کر دیے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے جواب طلب کیا۔