نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اہم پیشرفت

نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اہم پیشرفت

0

پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے سلسلے میں مذاکراتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایئرپورٹ سروسز کو بہتر بنانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا پلان تیار کرنا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس مشیر نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری کے لیے ممکنہ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے کی شرائط پر بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی کو قابل اطلاق ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق مذاکرات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے لیے نجکاری کمیشن کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے نجکاری کے تمام لین دین کو شفاف، مسابقتی اور اصول پر مبنی طریقے سے کرنے کے اپنے عزم کو بھی دہرایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.