وزیراعظم شہباز شریف اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
کراچی میں کن سڑکوں پر ای چالان نہیں ہورہا؟ ڈی آئی جی ٹریفک نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا
گفتگو کے دوران پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔