پنجاب میں غیرمعیاری جان بچانے والی ادویات کا انکشاف، 10 معروف ادویات پر پابندی

پنجاب میں غیرمعیاری جان بچانے والی ادویات کا انکشاف، 10 معروف ادویات پر پابندی

0

لاہور: پنجاب میں فروخت ہونے والی 10 معروف ادویات غیرمعیاری قرار دے دی گئیں اور ان کے مخصوص بیچز پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے مطابق جان بچانے والی ادویات سمیت الرجی، دل کے امراض، سکن انفیکشن، نزلہ زکام اور آنکھوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کا معیار انتہائی ناقص پایا گیا۔

دونوں جانب سے رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہوجائیگی، عمران سے ڈیل سے متعلق سوال پر حنیف عباسی کا جواب

غیرمعیاری ادویات میں الرجی کے لیے استعمال ہونے والی ’’ڈیزی‘‘، ہارٹ اٹیک کے خطرات کم کرنے والی ’’ایسکاڈ‘‘، سکن انفیکشن کے لیے ’’کیناڈیکس‘‘، نزلہ زکام کے لیے ’’سیپی زائن‘‘ اور ’’روزن‘‘، آنکھوں کے ڈراپس ’’نیفن‘‘ اور ہاتھ و پاؤں کی باریک نسوں کے علاج کا ایک انجکشن شامل ہیں۔

ڈریپ کے مطابق یہ ادویات کراچی کے سائٹ ایریا اور منگھوپیر، لاہور کے سندر انڈسٹریل ایریا اور رائیونڈ روڈ میں تیار کی گئی تھیں۔ متعلقہ بیچز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.