بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم

بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کھلاڑیوں پر برہم ہو گئے۔

اتوار کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، جبکہ 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

امریکا پابندیاں اٹھانے پر بات کرے تو جوہری معاہدے کیلئے سمجھوتے پر تیار ہیں: ایران

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد فینز اور سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں یکطرفہ شکست پر برہم دکھائی دیے۔

شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہم نے بہت غلطیاں کیں اور بھارت جیت کا حق دار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتان سلمان علی آغا کے فیصلے سمجھ نہیں آئے اور عثمان طارق کو 10 اوورز تک کیوں روکے رکھا گیا۔

انہوں نے شاہین آفریدی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے اچھی بولنگ نہیں کی، پہلے اوور میں رنز دینے کے باوجود آخری اوور بھی انہیں دیا گیا جبکہ ٹیم میں فہیم اشرف موجود تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہو تو وہ شاہین، شاداب خان اور بابر اعظم کو ٹیم سے باہر بٹھا کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سینیئر پلیئرز کافی عرصے سے کھیل رہے ہیں اور جہاں امید ہوتی ہے کہ وہ بڑی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے وہاں پرفارمنس نہیں ملتی، اس لیے نمیبیا کے خلاف اگلے میچ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جانا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.