موٹروے بند کیا گیا، لوگ تکلیف برداشت کر رہےہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کیخلاف ایکشن لیا جائے، امیر مقام

موٹروے بند کیا گیا، لوگ تکلیف برداشت کر رہےہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کیخلاف ایکشن لیا جائے، امیر مقام

0

وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوات سے اسلام آباد آتے ہوئے راستے میں بچے، خواتین اور مریض پھنسے ہوئے تھے۔

معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا

امیر مقام نے کہا کہ ریاست کو ایکشن لینا چاہیے، عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، موٹروے بند کیے جانے سے لوگ تکلیف برداشت کر رہے ہیں، لوگوں کی فلائٹس مس ہو رہی ہیں اور جنہیں اسپتال جانا ہوتا ہے وہ بھی نہیں جا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں، تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے، قیدی کا کیس عدالتوں میں لڑیں، ان لوگوں کا کیا قصور ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.