معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا

معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا

0

بھارت نے 26 کے بجائے فرانس سے مزید 31 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میلیٹرنی کی رپورٹ کے مطابق بھارت فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کے آرڈرز میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پہلے سے موجود MRFA پروگرام کے تحت 114 طیارے منصوبہ بند تھے، جبکہ اب بھارت نے 31 کیریئر بیسڈ لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فاؤنڈیشن پبلک اسکول کے درمیان گراس روٹ سطح پر فٹبال کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

رپورٹ کے مطابق ریلائنس ڈیفنس اور ہندوستان ایروانٹکس لمیٹڈ پروڈکشن پارٹنرز کے طور پر رافیل لڑاکا طیارے کا فریم بھارت میں تیار کریں گے، جبکہ فرانس بعض اجزا اور جدید AASM ہتھیار بنانے کے حقوق بھی دے رہا ہے۔

اگر یہ معاہدہ حتمی ہو گیا تو بھارت کے آرڈر کردہ رافیل طیاروں کی مجموعی تعداد 145 ہو جائے گی۔

اس سے قبل 2016 میں بھارت نے 36 طیارے خریدنے کے لیے فرانس کے ساتھ بین الحکومتی معاہدہ کیا تھا، جس کی مالیت 7.87 ارب یورو تھی اور پوری شپمنٹ کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے۔ 2025 میں بھارتی نیوی کے لیے 26 نئے رافیل ایم لڑاکا طیارے بھی آرڈر کیے گئے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.