امریکی ناظم الامور نیٹالی اے بیکر امریکا-پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیٹالی اے بیکر نے صبح کی کافی کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور کام کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
نیٹالی اے بیکر نے کہا کہ سفارتی مصروفیات کے باوجود عوام کے قریب رہنا پسند کرتی ہوں اور انہوں نے نئے سلسلے ‘NBExploresPakistan’ کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔
موسم کیسا رہے گا ؟ اہم خبر آ گئی
نیٹالی بیکر نے پاکستانی عوام سے اپنے تعلق کو "دل سے قریب” قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ اجلاس کی تیاری کر رہی ہوں، اور امریکی کمپنیاں پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گی۔
پاکستان بھر میں لنکن کارنر کے ذریعے امریکہ میں تعلیم اور ثقافت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ میں عربی، ہسپانوی، کچھ فارسی اور تھوڑی تھوڑی اردو بھی بول لیتی ہوں۔