پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو خط کے ذریعے بھجوایا اور ساتھ ہی پارٹی کو مشورہ دیا کہ سینیٹ اور اسمبلیوں سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا جائے۔
پرانی بوریوں میں آٹا بھرنا نہا یت خطرناک بیماریوں کا باعث، بڑی پابندی عائد
استعفے کے متن میں مراد سعید نے لکھا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی اور غیر قانونی بنیادوں پر قائم ہے اور عوامی مینڈیٹ کی توہین میں شریک ہے، جبکہ اپنے پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے اجتماعی طور پر استعفے دینے چاہئیں۔