پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی ادائیگی کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کی ڈیلیوری شروع کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا پر اظہار تشکر کیا ہے، جبکہ پیکیج کے تحت 40 لاکھ گھرانوں کو 40 ارب روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
اس پیکیج کے لیے لوگوں کو نہ لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑے گا اور نہ ہی مشقت کرنا ہوگی بلکہ آسانی کے ساتھ مالی امداد پہنچائی جائے گی۔
پرانی بوریوں میں آٹا بھرنا نہا یت خطرناک بیماریوں کا باعث، بڑی پابندی عائد
40 لاکھ گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت مالی امداد کی ادائیگی کا پورا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شفاف ہوگا، جبکہ عوام معلومات کے لیے ہیلپ لائن 2345-08000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
رمضان نگہبان پیکیج کے لیے ہر تحصیل میں 160 خصوصی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں کوئی بھی فیملی خود کو تنہا محسوس نہ کرے، یہی ہمارا مشن ہے، جبکہ رمضان المبارک میں راشن کارڈ کی مالی امداد ماہانہ 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں نگہبان دسترخوان کے ذریعے روزانہ لاکھوں روزہ داروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جائے گا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ رمضان میں سہولت بازاروں میں رعایتی نرخ پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔