وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج میں عوام کو کتنے ہزار روپے کیش ملے گا؟ جانئے

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج میں عوام کو کتنے ہزار روپے کیش ملے گا؟ جانئے

0

وزیراعظم شہباز شریف نے ’رمضان ریلیف پیکیج 2026‘ کا اجراء کر دیا اور کہا ہے کہ ہر مستحق حقدار کو 13 ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بٹن دبا کر 38 ارب روپے کے حجم پر مشتمل “رمضان ریلیف پیکیج 2026” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

اس پیکیج کے تحت ملک بھر کے 1 کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کے اکاؤنٹس میں نقد رقوم کی منتقلی کا سلسلہ فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 38 ارب روپے وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حق داروں کو ڈیجیٹل والٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بلا تفریق 13 ہزار روپے فی حق دار خاندان یہ رقم فراہم کی جائے گی، جبکہ 21 لاکھ سے زائد ایسے خاندانوں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی جو کسی سرکاری کفالت پروگرام کا حصہ نہیں۔

موسم کیسا رہے گا ؟ اہم خبر آ گئی

پہلے سے زیر کفالت ایک کروڑ خاندانوں کے لیے بھی 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور ایک کروڑ 21 لاکھ خاندانوں میں رقوم بلا تفریق تقسیم کی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان پیکیج سے مستفید ہونے والے افراد کا مجموعی حجم 6 کروڑ ہو جائے گا جبکہ مستحق خاندانوں کو بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے اشیاء کی فراہمی کا فرسودہ نظام ختم کر دیا گیا ہے، جہاں معیار ناقص تھا اور عوام کو طویل قطاروں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

وفاقی وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی رمضان پیکیج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن 9999 قائم کر دی گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی نے پیکیج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اس سال تاریخی ریلیف پیکیج مرتب کیا گیا ہے، جس کا مقصد مستحق طبقات کو باعزت اور شفاف طریقے سے ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2025 میں رمضان پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو پانچ ہزار روپے دیے گئے تھے، جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر اس سال رمضان پیکیج کے تحت یہ رقم 13 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.