اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری، مظاہرین آؤٹر گیٹ تک پہنچ گئے

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری، مظاہرین آؤٹر گیٹ تک پہنچ گئے

0

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے احتجاجی دھرنے آج بھی جاری ہیں، جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس اور کے پی کے ہاؤس میں اپوزیشن رہنما کل نمازِ جمعہ کے بعد سے احتجاج کر رہے ہیں۔

شرکائے دھرنا آؤٹر انٹری گیٹ تک پہنچ گئے ہیں، جہاں اے سی سٹی معین اسد اور مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ چانڈیو بھی موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا ٹوٹل آئرلینڈ نے سیٹ کردیا

علامہ راجہ ناصر عباس، محمود خان اچکزئی اور بیرسٹر گوہر علی خان پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں، جبکہ سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما کے پی کے ہاؤس میں احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دونوں مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دھرنا جاری ہے اور جاری رہے گا، پانی اور کھانا بند کیے جانے کے باوجود وہ ہار نہیں مانیں گے۔

اپوزیشن اتحاد کے احتجاجی دھرنوں کے باعث وفاقی پولیس نے ریڈ زون کو دوبارہ سیل کر دیا ہے۔ ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے، جہاں تلاشی کے بعد گاڑیوں کو شاہراہ دستور کی جانب جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہیں، جبکہ پولیس کی قیدی وینز اور بکتر بند گاڑیاں پارلیمنٹ ہاؤس اور کے پی کے ہاؤس کے باہر موجود ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.