حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی ورکرز ہمارے لیے فخر اور عزت کی علامت ہیں۔ ن لیگ کی قیادت کے مشکل ترین دور میں پارٹی ورکرز نے سب سے زیادہ ساتھ دیا اور مشکلات کے باوجود پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
روسی کمپنی کا کبوتروں کو نگران ڈرون میں تبدیل کرنے کا دعویٰ
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے ایک بل منظور ہونا چاہیے جس کے تحت پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی وقت میں کرائے جائیں تاکہ اختیارات نیچے تک منتقل ہوں اور عوام کو بہتر انداز میں ریلیف ملے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کرتی رہی ہے۔ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا، لیکن ن لیگ کی مثبت پالیسیوں نے ملک کو بچایا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور انہوں نے خود جیل میں مشکل ترین دور گزارا، لیکن غلط باتوں کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ محنت ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں کرنی ہے، اور وزیر اعظم شہباز شریف بھی ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔