انگریز سے آزادی کیسے حاصل کی تھی؟ ہمارے بچے جوان تیار ہیں، سلمان اکرم راجا

انگریز سے آزادی کیسے حاصل کی تھی؟ ہمارے بچے جوان تیار ہیں، سلمان اکرم راجا

0

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ جیسا انگریز سے آزادی حاصل کی گئی تھی، بالکل اسی طرح وہ بھی لانگ مارچ کر سکتے ہیں اور ان کے جوان اس کے لیے تیار ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بات اصول کے مطابق ہوگی، وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ اچکزئی سے بات ہوگی لیکن اصول پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ابھی سمجھ نہیں سکے کہ ہڑتال کتنی طاقتور ہوتی ہے، اور ان کے بچے جوان اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام ہار چکا ہے اور اسے اپنی ہار مان لینی چاہیے۔ ہڑتال، لانگ مارچ سب ممکن ہیں۔

ایپل واچ مین موجود فیچر باقاعدہ طبّی ٹیسٹ کا متبادل نہیں: تحقیق

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگلے چند ہفتے بہت اہم ہیں اور یہ نظام عمران خان کی جیت کو تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست مکالمے کا نام ہے، لیکن ملک میں سیاست کو کچھ اور بنا دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مروجہ اصول کے مطابق جو حق ملنا چاہیے، وہ دیا جائے۔

انہوں نے کراچی اور کے پی کے کے مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خود چل کر آئے اور سہیل آفریدی کے ساتھ لوگوں کا سمندر نکل آیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے سے زیادہ مقبول ہیں اور تاریخی بہادری دکھا چکے ہیں۔ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بلوچستان اور اسلام آباد میں معصومین کے خون کے حوالے سے کھیل تماشا نہیں ہونا چاہیے اور جنید اکبر پارٹی کے دل والے اور وفادار ساتھی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.