سولر صارفین کیلئے بُری خبر: نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس میں کمی کردی گئی، نیا نیٹ بلنگ نظام متعارف

سولر صارفین کیلئے بُری خبر: نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس میں کمی کردی گئی، نیا نیٹ بلنگ نظام متعارف

0

سولر صارفین کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے کیونکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کر دیے ہیں۔

نئے ریگولیشنز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پرانے سولر صارفین اپنی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر ہی فروخت کرتے رہیں گے، تاہم نئے صارفین کے لیے نیشنل گرڈ کو بیچی جانے والی بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

500 سے 5000 سیاستدانوں کو سڑک پر گولی مار دیں تو پاکستان کے مسائل حل ہوجائیں گے: واوڈا

نئے صارفین کو اب فی یونٹ بجلی کی قیمت پہلے کے مقابلے میں تین گنا سے بھی کم یعنی 8 روپے 13 پیسے ملے گی۔

نئے اور پرانے دونوں سولر صارفین کے لیے نیٹ بلنگ کا نیا نظام بھی متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے تحت صارف کا یونٹ اب سرکاری یونٹ کے برابر تصور نہیں کیا جائے گا، جبکہ نیشنل گرڈ سے لی گئی تمام بجلی کی فی یونٹ قیمت حکومتی ٹیرف اور سلیبس کے مطابق لاگو ہو گی۔

نئے نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کے لیے لائسنس کی مدت بھی 7 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی ہے۔

پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 7 ہزار میگاواٹ صلاحیت کے نیٹ میٹرنگ سولر سسٹمز نصب ہو چکے ہیں، جبکہ 13 ہزار سے 14 ہزار میگاواٹ صلاحیت کے ایسے صارفین بھی موجود ہیں جو آف گرڈ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ریگولیشنز کے نفاذ کے بعد آف گرڈ سولر سسٹمز لگانے کا رجحان مزید بڑھ سکتا ہے۔

ملک میں سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار ہے، جبکہ پاور ڈویژن کی پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کا 82 فیصد حصہ بڑے شہروں میں موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں 24 فیصد، ملتان میں 11 فیصد، راولپنڈی میں 9 فیصد، کراچی میں 7 فیصد اور فیصل آباد میں 6 فیصد سولر صارفین موجود ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.