پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے, سردار رمیش سنگھ اروڑہ

صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کا گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ

0

صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مذہبی عبادات ادا کیں اور گردوارہ صاحب کی خوبصورتی اور اصل حالت میں بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کی خدمات کو سراہا، اس موقع پر وفاقی وزیر محمد اورنگزیب اور صوبائی وزیر و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے، گردوارہ پہنچنے پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق اور ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی نے وفد کا استقبال کیا، مہمان خصوصی نے لنگر خانے میں کھانا تناول کیا جبکہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اس دورے سے دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام جائے گا اور پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کر رہا ہے اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ پاکستان سے محبت، امن اور رواداری کا پیغام لے کر واپس جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر زمان کی ہدایات پر تاریخی مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کا عمل جاری ہے اور پاکستان میں موجود گردواروں کے تحفظ اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.