sui northern 1

سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کے حج یا عمرے کی خبروں پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت

0
Social Wallet protection 2

ترجمان قومی اسمبلی نے سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کے حج یا عمرے پر جانے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین کو حج یا عمرے کی کوئی سرکاری سہولت حاصل نہیں اور نہ ہی ایسی سہولت دی جا سکتی ہے،

sui northern 2

انہوں نے بتایا کہ نومبر دو ہزار سولہ میں قومی اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد کے تحت ہر سال قومی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل ایک وفد ذاتی خرچ پر دو ربیع الاول کو روضہ رسول پر حاضری دیتا ہے، قرارداد کی روشنی میں وفد کے تمام اراکین اپنے تمام اخراجات خود برداشت کرتے ہیں جبکہ ایس او پیز کے تحت وزارت مذہبی امور صرف انتظامی سہولت فراہم کرتی ہے اور کسی قسم کے اخراجات برداشت نہیں کرتی، ترجمان کے مطابق سرکاری خرچ پر ایسے کسی دورے کی تجویز کسی رکن کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے تاہم ایسی کسی تجویز کی منظوری نہیں دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.