sui northern 1

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اسلام آباد میں وکلا کی ہڑتال

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اسلام آباد میں وکلا کی ہڑتال

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا سنانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا تین روزہ بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2

اسلام آباد بار کونسل، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار نے آج سے تین روزہ ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، جس کے باعث وکلاء صرف ارجنٹ نوعیت کے مقدمات میں پیش ہو رہے ہیں۔

کیا آپ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو وکیل سمجھتے ہیں؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے بعد وکلاء نے کینٹین میں بیٹھے پولیس اہلکاروں کو باہر نکال دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور ایک بکتر بند گاڑی بھی عدالت کے باہر موجود ہے۔

وکلاء کی جانب سے سیشن جج ایسٹ کی عدالت کے باہر احتجاج کیا گیا، جہاں صدر بار ایسوسی ایشن نعیم گجر کی قیادت میں وکلاء سیشن عدالت کے باہر پہنچے۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار واجد گیلانی، ڈاکٹر بابر اعوان سمیت دیگر وکلاء بھی احتجاج میں شریک ہوئے، جنہوں نے وکلاء کو انصاف دو کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پہلے جج سڑکوں پر نکلے اور اب وکلاء سڑکوں پر نکل آئے ہیں، وکلاء کے خلاف ریاستی جبر کیا جا رہا ہے، پولیس گردی شروع ہو چکی ہے جو معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.