sui northern 1

پریس کلب لاہور کے سالانہ انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے، جرنلسٹ گروپ نے میدان مار لیا

پریس کلب لاہور کے سالانہ انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے، جرنلسٹ گروپ نے میدان مار لیا

0
Social Wallet protection 2

لاہور: پریس کلب لاہور کے سالانہ انتخابات برائے 2026 کے نتائج سامنے آ گئے، جن میں جرنلسٹ گروپ نے واضح برتری حاصل کر لی۔

sui northern 2

نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے ارشد انصاری 1283 ووٹ حاصل کر کے ایک بار پھر لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، جبکہ ان کے مدِ مقابل گرینڈ الائنس کے اعظم چوہدری 711 ووٹ حاصل کر سکے۔

سینئر نائب صدر کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے سلمان قریشی 1125 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ گرینڈ الائنس کی صائمہ نواز 839 ووٹ حاصل کر سکیں۔ نائب صدر کے عہدے پر گرینڈ الائنس کی ناصرہ عتیق 1045 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں، جبکہ جرنلسٹ پینل کے مدثر حسین تتلہ 882 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جنرل سیکرٹری کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے افضال طالب 1059 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مقابلے میں گرینڈ الائنس کے عبدالمجید ساجد 814 ووٹ جبکہ آزاد امیدوار اعجاز مرزا 103 ووٹ حاصل کر سکے۔

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے عمران شیخ 1002 ووٹ لے کر منتخب ہوئے، جبکہ گرینڈ الائنس کے رانا محمد اکرام 959 ووٹ حاصل کر سکے۔ خزانچی کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے سالک نواز 1035 ووٹ لے کر ایک مرتبہ پھر کامیاب رہے، جبکہ ان کے مدِ مقابل حسنین چوہدری 926 ووٹ حاصل کر سکے۔

خواتین کی نائب صدر کی مخصوص نشست پر جرنلسٹ پینل کی مدیحہ الماس 986 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جبکہ گرینڈ الائنس کی ثمینہ پاشا 956 ووٹ کے ساتھ قریب ترین مقابلے میں رہیں۔

گورننگ باڈی کی 9 جنرل نشستوں میں سے 8 پر جرنلسٹ پینل کے امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ گرینڈ الائنس کا صرف ایک امیدوار سید بدر سعید منتخب ہو سکا۔ گورننگ باڈی کی نشستوں پر سید سجاد کاظمی 936 ووٹ لے کر سرفہرست رہے، خواجہ سرمد فرخ 806 ووٹ کے ساتھ دوسرے، الفت حسین مغل 770 ووٹ کے ساتھ تیسرے اور ایکسپریس نیوز کے اسد محمود گڈو 765 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ ایم احمد رضا، سید بدر سعید، کامران خان، راجہ عظمت اور ظہیر شیخ بھی گورننگ باڈی کے کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔ گورننگ باڈی کی مخصوص اقلیتی نشست پر جرنلسٹ پینل کے آشر جان 860 ووٹ لے کر منتخب ہو گئے۔

انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا، جبکہ نو منتخب عہدیداران نے صحافی برادری کے مسائل کے حل اور پریس کلب کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.