sui northern 1

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، تین بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک

0
Social Wallet protection 2
sui northern 2

پچیس جنوری دو ہزار چھبیس کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،

کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جن میں مقامی ایریا کمانڈر فاروق عرف سورو، دہشت گرد عدیل اور دہشت گرد وسیم شامل ہیں، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جو علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے،

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرست دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے،

بیان کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ حکمت عملی عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.