sui northern 1

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کا مطالبہ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کا مطالبہ

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے وزیراعظم کو خط لکھ کر حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

sui northern 2

گیزہ کے عظیم ہرم کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی؟ سائنسدان راز جاننے میں کامیاب

خط میں کہا گیا کہ ٹیکسز کی بھرمار اور بلند شرح سود کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر رہی ہیں، جبکہ مہنگی توانائی ہر شعبے کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

صدر چیمبر نے مطالبہ کیا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو سکے اور اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات دور ہوں۔

مزید کہا گیا کہ برآمدات میں نمایاں اضافے کے لیے نیشنل ایکسپورٹ ایمرجنسی ناگزیر ہے اور پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ ملک سے باہر جا رہا ہے۔

خط میں زور دیا گیا کہ وزیراعظم کی بروقت مداخلت معیشت کا رخ موڑنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.