Gas Leakage Web ad 1

وادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کا ریلیف آپریشن بلاتعطل جاری

وادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کا ریلیف آپریشن بلاتعطل جاری

0

وادی تیراہ میں شدید برف باری کے باعث پاک فوج کی ریلیف آپریشنز جاری ہیں۔ مسلسل برف باری کے نتیجے میں وادی میں حالات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

بین الاقوامی جریدے کی واشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کی کُھل کر تعریف

انتظامیہ کے مطابق مقامی آبادی کی مدد اور روزمرہ زندگی کی بحالی کے لیے پاک فوج کا ریلیف آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ برف میں پھنسنے والی متعدد گاڑیوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے افسران و جوان امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو کھانا، کمبل اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی شہریوں نے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا ہے۔

مزید برف باری کے دوران متاثرہ خاندانوں کو اشیائے ضروریہ بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں زمینی رابطے بحال ہو چکے ہیں۔

حکومت نے وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی بھی تردید کی ہے اور انہیں بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.