کراچی: سانحہ گل پلازہ کے تناظر میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں فائر سیفٹی سے متعلق مفت تربیتی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذمہ داران کوکٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، میئرکراچی کا سانحے گل پلازہ کے متاثرین کے گھروں کا دورہ
کامران ٹیسوری نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائر سیفٹی سے متعلق مفت تربیت کے لیے تمام ایسوسی ایشنز اور مارکیٹ تنظیمیں گورنر ہاؤس سے رابطہ کر سکتی ہیں تاکہ عوام کو ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی جا سکے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات مشہور گل پلازہ میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں پوری عمارت تباہ ہو گئی تھی، اس افسوسناک واقعے کے بعد فائر سیفٹی کے انتظامات اور تربیت کی ضرورت پر ایک بار پھر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔