sui northern 1

بنگلہ دیش کا ٹی 20ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کااعلان

بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر دیا۔ ذرائع

0
Social Wallet protection 2

**آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا**

sui northern 2

ذرائع کے مطابق، بنگلہ دیش نے آئندہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے مشیرِ کھیل کی ملک کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔

اب بہت ہوچکا، 18 ویں ترمیم سے ہماری نسل کشی ہورہی ہے، کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے: ایم کیو ایم کا مطالبہ

خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے پہلے ہی ٹورنامنٹ کے بھارت میں منعقد ہونے والے میچوں میں شرکت سے گریز کی درخواست آئی سی سی کو بھیجی تھی، جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد اب بنگلہ دیش نے پورے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا۔ بنگلہ دیش کے مشیرِ کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔ ڈاکٹر آصف نذرل نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش کے تحفظات حقیقی اور سنگین ہیں، لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان خدشات کو تسلیم نہیں کیا ہے، جس کے بعد یہ قدم اٹھانا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.