کے-الیکٹرک نے 5 سال میں 600 ارب سے زیادہ سبسڈی لی، اویس لغاری

کے-الیکٹرک نے 5 سال میں 600 ارب سے زیادہ سبسڈی لی، اویس لغاری

0

**وفاقی وزیر توانائی کا کے-الیکٹرک پر شدید تنقید: ‘5 سال میں 600 ارب روپے سے زائد سبسڈی وصول کی’**

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کے-الیکٹرک کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی نے بجلی کی ادائیگیاں بروقت نہیں کیں، جس کے باعث سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا اور 30 نومبر 2025 تک کے-الیکٹرک کے ذمے 300 ارب روپے سے زائد واجبات ہیں۔

سمیرا بانو صدیقی یوکے ورک پرمٹ اور پیپر میرج اسکینڈل میں عدالتی حکم پر گرفتار

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ نیپرا رپورٹ میں کے-الیکٹرک کو سرکلر ڈیٹ کے بڑھنے میں ذمہ داری سے بری قرار دینا سراسر غلط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے-الیکٹرک نے بجلی کی ادائیگیاں بروقت نہ کرکے سرکلر ڈیٹ کے بڑھنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جون 2023 تک کے-الیکٹرک کی عدم ادائیگیوں سے سرکلر ڈیٹ میں 640 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیپرا نے کے-الیکٹرک کو آسان ریگولیٹری ہدف دیا ہے اور پانچ سال کے دوران کمپنی نے 600 ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی حاصل کی، جو قومی خزانے اور عوام پر اضافی بوجھ ہے۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ ڈیٹ سروس سرچارج کے-الیکٹرک اور دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی ذمہ داری کے باعث عائد کیا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.