sui northern 1

گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کر دیا

گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کر دیا

0
Social Wallet protection 2

نئی دہلی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنے شوہر سے علیحدگی اور طلاق سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنیتا آہوجا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اپنی نجی زندگی، ازدواجی تعلقات اور شوہر کے مبینہ افیئرز کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی طلاق کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ موجود ہے، وہ اور گووندا آج بھی ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور ان کا رشتہ باضابطہ طور پر قائم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے طویل سفر میں اتار چڑھاؤ آنا ایک فطری بات ہے لیکن ان کے تعلقات کی بنیاد انتہائی مضبوط ہے۔

sui northern 2

بنگلا دیش ٹیم کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لیگا

گووندا کی زندگی میں دیگر خواتین سے منسوب خبروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنیتا آہوجا نے کہا کہ وہ ایسے معاملات کو مکمل طور پر نظرانداز نہیں کرتیں اور اگر کبھی کسی مرحلے پر بے وفائی ثابت ہوئی تو وہ اسے معاف نہیں کریں گی، تاہم فی الحال ان کا رشتہ باہمی اعتماد پر قائم ہے۔ سنیتا آہوجا نے دوران گفتگو خاندانی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے خاص طور پر اپنے بیٹے یش وردھن آہوجا کے فلمی کیریئر کے حوالے سے گووندا پر تھوڑی ناراضی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ گووندا اپنے بیٹے کے کیریئر کے لیے وہ کردار ادا نہیں کر رہے جس کی وہ ان سے توقع کر رہی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.