ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستان نےبنگلا دیش کو اس معاملے پر مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
لاہور سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان نے بنگلادیش کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ٹیم نہ بھیجنے کے معاملے پر بنگلادیشی حکومت نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد اس اہم معاملے پر مشاورت کی گئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات؛ پی ایس بی کا ملک بھر کے کلبوں کی سکروٹنی کا آغاز
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگر بنگلادیش کے اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی شرکت کے فیصلے کا ازسرنو جائزہ لے گا۔ پاکستانی حکام کے مطابق بنگلادیش کی جانب سے پیش کی گئی وجوہات معقول اور درست ہیں، لہٰذا ان پر عمل درآمد ہونا ضروری ہے اور بھارت کو کسی بھی صورت میں کسی ملک کو ڈرانے یا دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کو اس تمام صورتحال میں ہر سطح پر مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ کرکٹ کے معاملات کو منصفانہ بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔