sui northern 1

پاکستان کے ہر بچے کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی

پاکستان کے ہر بچے کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی

0
Social Wallet protection 2

لاہور: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب لانا چاہتی ہے۔ ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 15 کروڑ نوجوان آبادی کو ڈیجیٹل ہنر سے آراستہ کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

sui northern 2

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

وزیر نے بتایا کہ حکومت نے اب تک 8 لاکھ خواتین کو ڈیجیٹل ہنر سکھائے ہیں اور وہ ڈیجیٹل والٹ کا حصہ بن چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں تقریباً 3 لاکھ بچوں کو تربیت دی گئی، جبکہ اس سال 7 لاکھ 50 ہزار بچوں کو تربیت دینے کا ہدف ہے۔

شیزا فاطمہ نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد عام شہری کی زندگی آسان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کو ریڈ ٹیپ ازم اور بدعنوانی سے پاک کر کے عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

وزیر نے تعلیمی نظام کو جدید بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی سطح پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام متعارف کرایا جائے گا، تاکہ ہر پاکستانی بچے اور بچی کو جدید سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مقاصد حکومت اکیلے نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے حاصل کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.