Gas Leakage Web ad 1

یمن میں امن کے خلاف یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں، عاصم افتخار

یمن میں امن کے خلاف یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں، عاصم افتخار

0

پاکستان نے یمن میں یکطرفہ اقدامات کی سلامتی کونسل میں مخالفت کی

Gas Leakage Web ad 2

نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دیا کہ یمن میں کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت ضروری ہے، کیونکہ اس سے تقسیم گہری ہوتی ہے، کشیدگی بڑھتی ہے اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان یمن کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پختہ عزم رکھ ہے، جو ملک میں پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے حالیہ تشدد میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحاع نازک کامیابیوں کو زائل کرنے اور ملک کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا خطرہ ہے۔

ہوم ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی عالمی نمائش، پاکستانی قالین یورپی خریداروں تک پہنچ گئے

پاکستان نے یمنی ملکیت اور یمنی قیادت میں چلنے والے جامع سیاسی عمل کی حمایت کا اعادہ کیا، اور تمام فریقوں سے تعمیری مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا۔ خاص طور پر سعودی عرب کی سہولت کاری میں ریاض میں ہونے والے جامع مذاکرات کی اپیل کو سراہا گیا۔

یمن میں انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، پاکستان نے حوثی زیر کنٹرول علاقوں میں اقوام متحدہ کے عملے کی حراست اور اقوام متحدہ کے دفاتر پر غیر قانونی قبضے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے تمام زیر حراشت افراد کی فوری رہائی اور انسانی امداد تک بلا روک ٹوک رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان نے مملکت سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں یمنی عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات پر منتج ہوں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.