sui northern 1

حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط

حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط

0
Social Wallet protection 2

حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان ایک گرانٹ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

sui northern 2

جاپانی انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) اس سلسلے میں تقریباً 2.91 ارب جاپانی ین (18.62 ملین ڈالر) کی گرانٹ دے گی۔ اس منصوبے کے تحت ملتان کے چلڈرن اسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو طبی سہولیات کے لحاظ سے جدید بنایا جائے گا۔

ایف بی آر کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ

یہ ادارہ خطے کا سب سے بڑا چائلڈ ٹرشری کیئر اسپتال ہے، جہاں مریضوں کی خدمت کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

ایکسچینج آف نوٹس کی تقریب میں پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے، جبکہ جاپان کی نمائندگی پاکستان میں تعینات سفیر اکا ماتسو شوئچی نے کی۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے جاپانی حکومت اور عوام کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے کامیاب نفاذ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

جاپانی سفیر نے اس موقع پر اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.