ایرانی وزیر خارجہ **عباس عراقچی** نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
عرب میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران دھمکیوں یا شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن انہیں یقین نہیں کہ واشنگٹن منصفانہ مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کے حق میں مظاہروں پر قوم کو خراج تحسین
عراقچی نے زور دے کر کہا، **”اگر امریکا پہلے کی طرح دوبارہ ملٹری آپشن کی کوشش کرتا ہے تو ہم تیار ہیں۔”**
ان تبصروں کے ساتھ ہی امریکی صدر **ڈونلڈ ٹرمپ** نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں فوجی آپریشن بھی شامل ہے۔
یہ بیانات دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔