ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کے حق میں مظاہروں پر قوم کو خراج تحسین

ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کے حق میں مظاہروں پر قوم کو خراج تحسین

0

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں پر ایرانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس دن کو ملکی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا ہے۔” خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آج کی ریلیوں نے غیرملکی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

بلوچستان فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ آئینی قرار

انہوں نے الزام عائد کیا کہ دشمن قوتیں ایران کو عدم استحکام میں مبتلا کرنے کے لیے ملک کے اندر اپنے ایجنٹوں کا استعمال کرنا چاہتی تھیں، لیکن ایرانی عوام نے ان کی تمام سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے عزم، شعور اور قومی شناخت کا واضح اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق، یہ مظاہرے امریکی سیاست دانوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں۔

انہوں نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فریب کارانہ اقدامات بند کرے اور اپنے آلہ کاروں پر انحصار ترک کرے۔ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایرانی قوم مضبوط، باخبر اور دشمن کو پہچانتی ہے، اور اس کے خلاف ہمیشہ میدان میں موجود رہے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ ایرانی عوام کا اتحاد اور بیداری ہی دشمنوں کے تمام عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کافی ہے، اور یہی ایران کی اصل طاقت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.