پنجاب میں 106 گانوں پر پابندی لگا دی گئی
پنجاب میں تھیٹر میں پیش کیے جانے والے 106 پنجابی گانوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
پنجاب آرٹس کونسل اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے مطابق یہ اقدام تھیٹر ڈراموں کو معیاری تفریح فراہم کرنے اور فیملی تھیٹر کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پابندی عائد کیے گئے گانوں کی فہرست لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام تھیٹرز کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔