وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا: ٹرمپ کی دھمکی

وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا: ٹرمپ کی دھمکی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درست رویہ اختیار نہ کرنے پر وینزویلا پر دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی ہے۔ ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو وینزویلا میں تیل اور دیگر وسائل تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہیے، اور اگر وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا۔ امریکی صدر نے وینزویلا میں اقتدار سنبھالنے والی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز اور خطے کے دیگر ملکوں کو بھی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر ڈیلسی روڈریگز نے درست کام نہیں کیا تو انہیں مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی، جبکہ دہشتگردی کے الزامات کے تحت وینزویلا کے سابق صدر کو آج نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

میرے خلاف جھوٹا مقدمہ کرایا، آج یہ مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں: رانا ثنا

انہوں نے کیوبا سے متعلق سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کیوبا کی حکومت جلد خود ہی گرنے والی ہے اور شاید وہاں فوجی مداخلت کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ کیوبا کی آمدنی وینزویلا سے آتی تھی جو اب انہیں نہیں ملے گی۔ صدر ٹرمپ نے کولمبیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی حکومت ایک ایسا شخص چلا رہا ہے جو کوکین بنانے اور اسے امریکا فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن وہ زیادہ عرصے تک ایسا نہیں کر پائے گا۔ ایک موقع پر جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کولمبیا کے خلاف امریکی فوجی آپریشن کی بات کر رہے ہیں، تو صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ کولمبیا کی موجودہ حکومت کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کا امکان سن کر انہیں اچھا لگا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے میکسیکو کو بھی خبردار کیا کہ اگر اس نے اپنا نظام درست نہ کیا تو امریکا کو کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.