شہرِ قائد کی ابتر حالت؛ ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کردیا

شہرِ قائد کی ابتر حالت؛ ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کردیا

0

کراچی کے ابتر حالات کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، سید امین الحق اور دیگر نے بہادرآباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہر کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور بنیادی مسائل، معیشت میں کردار اور مستقبل کی حکمت عملی پر مؤقف پیش کیا۔

شکرگڑھ کے مچھیرے نے دریائے راوی سے 102کلو وزنی مچھلی پکڑ لی

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو ایک بار پھر وہ حیثیت دینا ہوگی جس کا یہ شہر حقدار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سے 65 فیصد قومی اور 95 فیصد صوبائی ریونیو جاتا ہے جبکہ ملک کی 50 فیصد سے زائد ایکسپورٹ بھی اسی شہر کی مرہون منت ہے، اس کے باوجود شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ انہوں نے رسمی طور پر ’کراچی بچاؤ مہم‘ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا انفرااسٹرکچر انتہائی بری صورتحال میں ہے، نکاسی آب، صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی خستہ حالی بنیادی مسائل بن چکے ہیں جن پر فوری توجہ ضروری ہے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ سال 2025 میں ایک تاریخی معرکہ سر کیا گیا اور 6 مئی سے 10 مئی 2025 کا عرصہ ملکی تاریخ اور فتوحات کا ایک اہم سنگ میل ہے، جس دوران ملک کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال 2026 میں اگلا معرکہ ’معرکہ معیشت‘ ہوگا جس کا ہدف پاکستان کو معاشی طور پر آزاد اور خودمختار بنانا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا کے ساتھ قدم بقدم ساتھ کھڑا ہے، ملک کی بقا و سلامتی کراچی کی بقا و سلامتی سے وابستہ ہے اور کراچی کی تعمیر و ترقی سے ہی ملک کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.